سیاسی جماعتیں پانا مہ لیکس پر سیاست کرنے کی بجائے عدالت کو کام کرنے دیں٬ میڈیا سنسنی خیزی سے گریز کرے‘ پیر اعجازہاشمی

پانامہ لیکس کی تحقیقات کا عوامی مطالبہ پور ا کیاجائے‘ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہا شمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں پانا مہ لیکس پر سیاست کرنے کی بجائے عدالت کو کام کرنے دیں اور میڈیابھی سنسنی پھیلانے سے گریز کرے٬تاکہ آئین اور قانون کے مطابق حکمرانوں کا احتساب کیا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی سیاست کا محور ومرکز احتجاج ہے ٬ جس کے باعث پاکستانی عوام نے ایک عرصے سے اس آفت میں مبتلا رہی ہے۔

اب عدالتی عمل شروع ہوگیا ہے تو امید کرتے ہیں کہ عمران خان جنہوں نے اسلام آباد بند کرنے کی کال کو آخری احتجاج قراردیا تھا ٬عدالتی فیصلہ قبول کریں گے ۔اور آئندہ احتجاج نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اور حکمرانوں کا احتساب عوام کا مطالبہ ہے٬ اسے پور ا کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ انگریزی اخبار کے خبر کے حوالے سے بھی اداروں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

ملکی سلامتی اور اداروں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے احتساب کا شفاف عمل نہ ہونے کے باعث حکمران اور ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق پر عملد رآمد نہ کرنے کے باعث غیر ذمہ دارانہ صحافت کا بھی احتساب نہیں کیا جاتا۔چونکہ آزادی صحافت ذمہ داری کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار کی سٹوری میں غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے دشمن ملک بھارت کو افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا موقع ملا ہے ۔ اس کا سد باب ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :