سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے نئی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 7 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے نئی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جو کہ سالہا سال سے اپنے خون پسینے سے کمائی ہوئی آمدنی پاکستان بھجواتے رہے اور پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرتے رہے ٬ ان کی واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

سعودی عرب کی حکومت جو ہمیشہ پاکستانیوں کی پشت پر کھڑی رہی ہے اس کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے واجبات واپس دلوائے جائیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں EOBIکے ذریعے پاکستان میں موجود محصورین کے خاندانوں کی خاطر خواہ مالی امداد کرے‘‘۔