یوایم ٹی کی دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش ایکسپوسنٹرمیں شروع

افتتاح ترکی کے صدرطیب اردگان کے سفیرالنورشوک نے کیا٬وفاقی وزیراحسن اقبال٬چوہدری شفیق٬ایس ایم منیر٬آسٹریلین ہائی کمشنرودیگرکی شرکت بزنس کانفرنس کے ذریعے طلبہ وطالبات کوانٹرنیشنل ایسکپویردیناچاہتے ہیں‘ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراد

پیر 7 نومبر 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی)کی دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش ایکسپوسنٹرمیں شروع ہوگئی جس میں دنیابھرسے ماہرین تعلیم٬کامیاب بزنس مین٬نیشنل اورملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان٬سول سوسائٹی ومیڈیاکے نمائندگان اوربزنس فرمز نے شرکت کی۔نمائش میں پاکستان٬چائنہ٬ ملائیشیا٬ترکی٬ کوریا٬مڈل ایسٹ٬یورپ اوریواے ای وغیرہ سے دوسو کے قریب ملٹی نیشنل کمپنیزنے اپنی مصنوعات کے سٹالزلگائے۔

تعلیمی اورصنعتی نمائش میں فیڈرل چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے علاوہ پاکستان کے تمام چیمبرزکے اگزیٹوممبران بھی شریک ہوئے۔یوایم ٹی کی بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش کا افتاح ترکی کے صدرکے خصوصی مشیرالنورشوک نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ مارگریٹ ایڈمسن٬وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال٬صوبائی وزیرصنعت چوہدری شفیق٬ایس ایم منیر٬لاہورچیمبرکے صدرعبدالباسط بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 2025کے وژن کے مطابق پاکستان کی یونیورسٹیزکواہم قومی مسائل کے حل کے لیے کرداراداکرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی تھی جوکہ کارگرثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت سنبھل چکی ہے اورترقی کاسفرتیزی کے ساتھ جاری ہے٬چائنہ پاکستان اکنامک راہدی سے خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں٬ گورنمنٹ اورانڈسٹری میں ربط بہت ضروری ہے٬اس سلسلہ میں یوایم ٹی کی بزنس کانفرنس وصنعتی نمائش تازہ ہواکاجھونکاہے۔ ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کامقصدگورنمنٹ٬تعلیمی اداروں اورانڈسٹری کوایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرناہے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی بزنس ایجوکیشن کے حوالے سے پاکستان کاسب سے معتبرترین ادارہ بن چکاہے٬چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورسے خطے میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔

کانفرنس وصنعتی نمائش سے آٹھ ممالک کے سفیربھی شریک ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے چیف ایڈوائز النورشوک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اورپاکستان برادراسلامی ممالک ہیں۔ترکی پاکستان کی خوشحالی کے لیے کام کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کارازمضبوط جمہوریت میں پنہاں ہے۔آسٹرلین ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن نے کانفرنس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ایک دوست کی حیشت سے کام کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی کی کانفرنس وصنعتی نمائش قابل ستائش ہے اصل میں یہ حکومتوں کے کرنے کاکام ہے لیکن یوایم ٹی نے بحسن وخوبی اس کام کوسرانجام دیاہے۔

متعلقہ عنوان :