شعبہ صحافت سے وابستہ طالب علم اور پروفیشنلز پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے کام کریں ‘ڈاکٹر حسین محی الدین
منہاج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلباء و طالبات کے درمیان ڈاکو منٹریز بنانے کا مقابلہ اول٬ دوئم٬ سوئم انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے
پیر 7 نومبر 2016 22:07
(جاری ہے)
دوسرا انعام The Terrorist کو ملا جو مبشر لیاقت نے تیار کی۔
تیسرا انعام ڈاکومنٹری The heores کو ملا جو عثمان خان اور مزمل اجالا نے تیار کی۔ڈاکومنٹری کے مقابلے میں طلبا و طالبات نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر بھی ایک مختصر فلم بنائی جسے شرکائے تقریب نے بے حد سراہا گیا۔جیوری میں سینئر صحافی راحت بابر اور سینئر صحافی علی طاہر مغیث شامل تھے جبکہ ڈاکومنٹریز کے اس مقابلے کو آرگنائز کرنے والوں میں ایم یو ایل کے لیکچرز٬ ندیم ربیرا سعید اور خرم خورشید شامل تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اسلم غوری٬ رجسٹرار کرنل محمد احمد خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی ٬سہیل رضا اور مہندرا سنگھ سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ڈاکومنٹری کی تیاری کے اس منفرد مقابلہ پر راحت بابر نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت بالخصوص الیکٹرانک میڈیا کی صنعت کو تکنیکی اعتبار سے مضبوط اور ہنر مند افرادی قوت مہیا کرنے کی اہم ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ منہاج یونیورسٹی صوبہ بھر کے طلباء و طالبات کے درمیان ایسے مقابلوں کو ہوسٹ کریں یہ ان کی ایک عظیم خدمت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بین الاقوامی بھائی چارہ٬ محبت٬ برداشت کو فروغ دینے والے لوگ ہیں مگر امن اور انسانیت کے دشمن اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل چسپاں کررہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ماس کمیونیکیشن کے طلباء و طالبات نے اپنے ابتدائی تخلیقی کام میں پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو بہتر بنانے کا ایک روڈ میپ دیا ہے یہ اتنا معیاری کام ہے جسے فخر کے ساتھ نیشنل میڈیا پر پیش کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تخلیق اور تحقیق کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے۔ تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری٬ رجسٹرار کرنل (ر) محمد خان نے بھی خطاب کیا اور اول ٬دوئم٬ سوئم آنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اول٬ دوئم٬ سوئم آنے والوں کو شیلڈز اور نقدی انعامات دئیے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.