گزشتہ ماہ ڈکیتی ٬ راہزنی ٬ ہائوس رابری ٬ چوری ٬ قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث58 گینگز کی133 ملزموںکو گرفتار کیا گیا‘ سلطان احمد چوہدری

گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نی3کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیںاسلحہ بھی برآمد کیا

پیر 7 نومبر 2016 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں کے دوران انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر میں ہونے والی ڈکیتی ٬ راہزنی ٬ ہائوس رابری ٬ چوری ٬ قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث58 گینگز کی133 ملزموںکو گرفتار کیاہے٬گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نی3کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیںاسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

یہ بات اُنہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائی ۔گرفتارملزموں میں سی64ملزمان انتہائی خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن کا پیشہ ہی جرائم ہے اور یہ ملزمان جیل میں نہ صرف نئے گینگ تشکیل دیتے ہیں بلکہ جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ منظم ہو کر وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پولیس ایسے پیشہ ور ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کاروائیاں کر رہی ہے اور ان خطرناک پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری اس بات کا عملی ثبوت ہے ۔

دوران تفتیش گرفتار ڈاکوئوں اور چوروں نے شہر میں485 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ٬ مسروقہ کاریں٬ کیری ڈبے٬ موٹر سائیکلیں ٬آٹو رکشے٬ موبائل فونز٬ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ بھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ سنگین مقدمات میںملوث 526اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

اس موقع پرڈی آئی انویسٹی گیشن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں انویسٹی گیشن کی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں اور شہریوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی ناصرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام انویسٹی گیشن انچارجز کو شہر میں سرگرم ڈکیت اور چور گروہوں خاص کر کار اور موٹر سائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے سپیشل ڈائریکشنز دی گئیں ہیںجبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے عملے کو شہر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بازیابی کے لئے سخت ہدایات جاری کی جاچکی ہیں جس کے بعد اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شب روز مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :