عمرا ن کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے٬ یہ وقت قوم میں انتشار کا نہیں‘ پرویز ملک

ملکی سالمیت و خود مختاری کیخلاف کسی بھی جارحیت کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘رکن قومی اسمبلی

پیر 7 نومبر 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے٬ وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ متحد کرنے کا ہے٬بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ٬قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے٬اسلام آباد بند کرنے کی سازش کے پیچھے دراصل ملک کی تیہز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھاانہیں یہ خوف تھا کہ اگر عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی فوج کی پاکستانی بارڈر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ٬ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے٬ خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے٬انہوں نے کہا کہ ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ملکی سالمیت و خود مختاری کو نقصان پہنچانے اور شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا٬انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا واز فائرنگ کا نوٹس لے٬ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان حالت جنگ میں ہے اور دشمن حملے کررہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :