ڈنڈ ے اور دھرنے والوں کی ذاتی مفادات پر مبنی سیاست اب ہمیشہ کے لئے دفن ہو نے والی ہے ‘ رانا تنویر حسین

آ ج کا پا کستان 2013ء سے بہتر ہے ٬ترقی و خو شحالی کی شاہراہ پر گا مزن ہے کسی کو بھی اس ترقی کے عمل کو سبوتاژ کر نے کی اجازت نہیں دینگے خبر لیک کی تحقیقات کیلئے (ر)جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے ٬دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا‘ وفاقی وزیر دفاع

پیر 7 نومبر 2016 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈنڈ ے اور دھرنے والوں کی ذاتی مفادات پر مبنی سیاست اب ہمیشہ کے لئے دفن ہو نے والی ہے آ ج کا پا کستان 2013ء سے بہتر ہے پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی و خو شحالی کی شاہراہ پر گا مزن ہے کسی کو بھی اس ترقی کے عمل کو سبوتاژ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے خبر لیک کی تحقیقات کے لئے (ر)جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا پیپلز پارٹی کی کمسن قیادت الزام تراشی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں اور حکومت پر بلا جوازتنقید کی بجائے میثا ق جمہوریت کی پاسداری کرے خود پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو کرپشن اور کمیشن کے ریکارڈ قائم ہو ئے پہلے وہ قوم کو اس کا حساب بھی دے پیپلز پارٹی کی دوبارہ بحالی میں عمران خان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کے روزمریدکے میںضلع شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی اور یو سی چیئر مینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ارکان قومی و صوبا ئی اسمبلی چو دھری بلال احمد ور ک٬ را ناافضال احمد ٬ پیر اشرف رسول ٬ حسان ریا ض٬ چو دھری طارق محمود باجوہ ٬ عارف خان سندھیلہ ٬سابق ارکا ن صوبائی اسمبلی را نا تنویر احمد نا صر ٬چودھری مشتاق گجر ٬مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار ضلع کو نسل شیخوپورہ احمد عتیق انور سمیت (62)یو سی چیئر مینوں نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر چودھری بلال ورک ایم این اے ٬ چو دھری طارق محمود باجوہ ایم پی اے گروپ نے اپنے یو سی چیئر مینوں کے ہمراہ احمد عتیق انور کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کے اندر خدمت اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیکر انتقام اور کرپشن کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے پنجاب میں میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبہ کی عوام میں خوشحالی کا ایک نئے دور کاا ٓغاز ہو رہا ہے جو کہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ صرف ضلع شیخوپورہ کے اندر اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبو ں کا جا ل بچھانے سے ضلع کے عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ ہو رہا ہے ضلع کو نسل شیخوپورہ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار احمد عتیق انور بھاری اکثریت سے کا میاب ہو نگے ضلع شیخوپورہ کو ایک آئیڈیل اور ماڈل ضلع بنا نا ہماری ترجیحات کا بنیادی ایجنڈہ ہے انہوں پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی کو حرف تنقید بنا یا اور کہا کہ ان کی ذاتی اور گروہی مفاد کی سیاست سے ضلع میں ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے انشا ء اللہ یہ لو گ نا کا م ہو نگے اور ان کا منفی پروپیگنڈہ ضلع کو نسل ہماری کا میابی کے بعد خود بخود دم تو ڑ جا ئے گا قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل احمد عتیق انور نے ارکا ن قومی و صوبا ئی اسمبلی اور ضلع بھر کے یو سی چیئر مینوں کا حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :