تحریک انصاف بلا جواز ہنگامہ آرائی ٬مبالغہ آرائی اور محاذ آرائی سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے٬ راجہ حمید احمد ایڈووکیٹ

پیر 7 نومبر 2016 22:04

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) تحریک انصاف بلا جواز ہنگامہ آرائی ٬مبالغہ آرائی اور محاذ آرائی سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے٬ قومی اداروں بالخصوص عدالتوں پر اعتماد کرکے انہیں کام کرنے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید احمد ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز بحرانی کیفیات سے باہر نکل آیا ہے بالخصوص ملکی معیشت اور دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور ان کے نتائج عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں ٬ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور شور شرابے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ٬پانامہ لیکس پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ سب کیلئے قابل قبول ہو گا اور اسے من و عن تسلیم کیا جائے گا٬اس میں وزیر اعظم نواز شریف متنازعہ نہیں ہیں ٬عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سماعت سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :