صوبائی کابینہ اجلاس ٬وزراء یا افسران سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ان سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے مجسٹریٹ اختیارات کا استعمال کیا جائیگا٬ حالیہ واقعات کی روشنی میں دونوں اطراف سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ حکومت ایک فرقہ کی مدد کر رہی ہے٬ مولابخش چانڈیو

پیر 7 نومبر 2016 21:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے سلسلے میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک صفحے پر ہیں٬ حالیہ واقعات کی روشنی میں دونوں اطراف سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ حکومت ایک فرقہ کی مدد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت مدارس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اگر کسی مدرسے کی جانب سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ مشیر اطلاعات سند نے کہا کہ سندھ حکومت نے سرکار ی گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے قبضے میں لینے پر غور کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ جو بھی وزراء یا افسران سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ان سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے مجسٹریٹ اختیارات کا استعمال کیا جائیگا٬ جبکہ وہ گاڑیاں جن کی حالت خستہ یا ناکارہ ہوچکی ہیں ان کے نمبر پلیٹس متعلقہ اتھارٹی کے پاس واپس کی جائیں۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے بتایا کہ اجلاس کے دوراں وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو فوری طور پر ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) میٹنگ کرنے کی ہدایات دیں تاکہ ترقی کا عمل جاری رہے اور جلد ملازمت کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :