پیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس٬صوابی کوسرکل بنانے سمیت صوبے میں نئے ڈویژنزاورسب ڈویژنزکی منظوری

پیر 7 نومبر 2016 21:25

پشاور۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا112واں اجلاس واپڈا ہا$س پشاور میںملک محمد اسد خان چیئرمین بی او ڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد میں پسکوبورڈآف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری نے بور ڈ کے گذشتہ اجلاس کے Minutes پیش کئے ․بورڈ نے تفصیلی بات چیت اورمعمولی ردوبدل کے بعد ان Minutes کی منظوری دے دی․ بورڈ نے پسکو کے انتظامی امور اوراسے بہتربنانے کے لئے اہم اقدامات کا جائزہ لیا اوراس بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی․بور ڈ نے لائن لاسز اورریکوری کے حوالے سے سہ ماہی کارکردگی (جولائی 2016 سے ستمبر2016) کا جائزہ لیا․بورڈ کو بتایا گیا کہ اس عرصہ میں لائن لاسز میں-4.4% کمی جبکہ ریکوری میں 1.5% اضافہ ہوا ہے ․صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی اور وولٹیج میں بہتری لانے اوراوورلوڈنگ سے نمٹنے کے لئے بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے تحت پشاورسرکل میں 7 سب ڈویژنز نشترآباد,لالہ,وزیرباغ,گل بہار,اتمان زئی,شبقدر اورگل بیلہ سب ڈویژنز کی Bifurcation کرکے 7 مزید سب ڈویژنوں کا قیام,مردان سرکل میں 9 سب ڈویژنز کی Bifurcation/ Trifurcation کے تحت 9 نئے٬ لاہور٬ زیدہ٬ تور ڈھیر٬ مرغز٬ ٹوپی٬ گدون٬ کلابٹ٬ رزر٬ بام خیل٬ کرنل شیرخان اورخدوخیل سب ڈویژنز کا قیام ,مردان ٹو ڈویژن کو Bifurcate کرکے تحت بائی کے نئے ڈویژن بنانے کے علاوہ اسسٹنٹ منیجرریونیو کے دفتر کا قیام ,صوابی 1 کو تقسیم کرکے رزر کا نیا ڈویژن بنانا۔

(جاری ہے)

صوابی 2 ڈویژن کو Bifurcate کرکے ٹوپی کا نیا ڈویژن اور اسسٹنٹ منیجر ریونیو کے دفتر کا قیام٬ کوہاٹ رورل ڈویژن کا قیام, مردان سرکل کو Bifurcate کرکے صوابی کا نیا سرکل بنانے٬ ایم اینڈ ٹی ڈویژن٬ ڈپٹی کمرشل منیجر اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل٬ سپورٹنگ سٹاف مقررکرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح پیپکو کے فیصلے کے مطابق پسکو لائن سٹاف اور منسٹریل سٹاف٬ کمرشل سٹاف٬ ڈرائنگ٬ اکا$نٹ سٹاف کی اپ گریڈیشن٬ پسکو کے منسٹریل سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 16 کو گریڈ 17 دینے کی منظوری دی گئی۔

پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سالانہ فنانس سٹیٹمنٹ برائے سال 30 جون 2016 کی منظوردی دی گئی․اس کے علاوہ سکریپ منی سے افسران اورفیلڈ کے لئے گاڑیوں کی خریداری ,2,50000 سٹیٹک انرجی میٹروں کی خریداری کی منظوری دی۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ آنے والے پانچ سال میں 38 نئے گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر٬ 9 گرڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن٬ دو گرڈسٹیشنوں کی Rehabilitation,9 پاورٹرانسفارمروں کی تنصیب اور اپ گریڈیشن اور551 کلومیٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔

بورڈ نے پسکوکے ترقیاتی کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینے پر پی ایم یو کے 13 ملازمین کے لئے 6,50000/- (چھ لاکھ پچاس ہزار) روپے انعام اورتوصیفی سرٹیفکٹیس دینے کی منظوری دی۔ چیف ایگزیکٹو پسکو انوار الحق یوسف زئی نے بورڈ کو پسکو کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی اورکہا کہ فیلڈ دفاترز کی بہترکارکردگی کی بدولت پسکو کی کارکردگی بہترہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صارفین کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔