جلوزئی نہر سے نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش برآمد

پیر 7 نومبر 2016 21:25

نوشہرہ۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)جلوزئی نہر سے نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے جس کونامعلوم ملزمان نے اس پر تشدید کرکے اس کا سر تن سے جدا کردیا اور صرف تنا جلوزئی نہر میں پھنک دیا۔ جلوزئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات اے ایس ائی عاشق علی خان تھانہ پبی نے رپورٹ کراتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق گشت پر تھا ان کو اطلاع ملی کہ جلوزئی نہر میں ایک مردانہ سربریدہ لاش پڑی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچا تو دیکھا کہ واقعی ایک تیس سالہ نوجوان جس کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا۔ اور سفاک ملزم یا ملزمان نے اس کا سر تن سے جدا کرکے لاش جلوزئی نہر میں پھینک دی تھی۔لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔ لاش کا قد پانچ فٹ سات انچ گندمی رنگ مضبوط بدن٬ سبز بنیان پینٹ ٬ سروس شوز خاکی رنگ پہنے ہوئے تھے۔ جسم پر تشدد کے نشانا ت تھے پولیس لاش وارث گردان کر امانتاً دفنا دی۔ اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔