خواتین کے تحفظ کے لئے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیدا ہو رہا ہے‘ وزیرخارجہ ناروے

سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی کی نارویجن حکام کو ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم٬خواتین کے تحفظ اور حقوق پر پیش رفت پر بریفنگ سلمان صوفی اور رکن قومی اسمبلی بشریٰ انجم کاناروے کی وزیرخارجہ کی دعوت پر اوسلو کا دورہ ‘ پہنچنے پر نارویجن حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی اور نارویجن وزیرخارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور نارووے کے درمیان اختراعی اصلاحات پر اشتراک کار پر اتفاق

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نارویجن وزیرخارجہ لیلیٰ بخاری کی دعوت پر اوسلو پہنچ گئے۔اوسلو میںسینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی کا نارویجن حکام کی طرف سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی بشریٰ انجم ناروے کا دورہ کرنے والی دورکنی وفد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے نارویجن حکام کو پنجاب میں ہونے والی اصلاحات ٬ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم٬خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لئے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نارویجن وزیرخارجہ لیلیٰ بخاری نے پنجاب میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لئے قانون سازی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ناروے کی وزیرخارجہ لیلیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لئے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیدا ہورہا ہے۔ سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی اور نارویجن وزیرخارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور نارووے کے درمیان اختراعی اصلاحات پر اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔