پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا خستہ حال عمارت والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پیف سکول پارٹنرز اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی‘ترجمان

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پارٹنر سکولوں کو ان میں موجود طالب علموں کی ماہانہ فیس کی مد میں بلاتعطل فنڈنگ کررہی ہے٬جس میں سکول کے تمام تر اخراجات کے علاوہ اساتذہ کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود کی ہدایات پر جاری کردہ محکمانہ سرکلر میں میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ الحاق شدہ تمام پروگرام کے سکول مالکان کو دوبارہ تنبیہ کی جارہی ہے کہ آپ اساتذہ کو ان کے تجربے اور تعلیم کی بنیاد پر تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پارٹنر سکولوں کو خاص ہدایت دی گئیں ہیں کہ ایسے تمام پارٹنر سکول مالکان جنہوں نے تا حال اساتذہ کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہیں کیا ٬وہ فوری طور پر اپنے اساتذہ کی تنخواہوں میں مناسب اور معقول اضافہ کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی بے وسیلہ اور غریب گھرانوںکے بچوںکو مفت و معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ محفوظ عمارت کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے۔اس سر کلرمیںخستہ حال عمارت والے پارٹنر سکولوں کو خاص طور پر تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکول کی عمارت کا فور ی طور پر مجاز اتھارٹی سے نقشہ منظور کرواکرمرمت کر وائیں۔کسی بھی قسم کی کمی و کوتاہی کی صورت میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ان سکولوں کی خلاف تادیبی کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :