وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 21سالہ نوجوان کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نوری چوک ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 21سالہ نوجوان کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی واظہار تعزیت کیاہے۔وزیراعلیٰ نے واسا حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :