ْملتان پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ٬ْ 38افراد گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 20:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اصغر سے 440گرام بھنگ برآمد کر کے ٬ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم ابراہیم اور طلحہ جمال سے 20لیٹر شراب ٬ْ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم رضوان سے 07لیٹر شراب٬پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم فرقان سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں٬ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم بلال سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں واقع جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار ے۔اس دوران پولیس تھانہ صدر نے ملزمان اقبال ٬ بشیر ٬ اللہ دتہ ٬ مرید٬ ناصر ٬ فیاض ٬ ایوب اور شوکت٬پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان محمد نواز ٬ سجاد حسین ٬ اختر ٬دلاور حسین ٬ شاہد اور صابرجبکہ پولیس تھانہ کپ نے ملزمان سید امیر عباس٬ محمد سعید ٬ عبدالعزیز ٬ آصف اقبال ٬ یٰسین ٬ خضر حیات٬ عبدالستار اور منظور احمد کوقابو کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی قبضے میں لے لی۔دریں اثناء ملتان پولیس نی10اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2 اے کیٹگری جبکہ8کا تعلق کیٹگری بی سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :