سرتاج عزیز سے نیپالی سفیر سیول المسال ادھیکری کی ملاقات ٬ْ دوطرفہ تعلقات کیساتھ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

سرتاج عزیز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں ٬ْ مشیر خارجہ

پیر 7 نومبر 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکری نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی سفیر کے قیام کی مدت کے دوران برادر ملکوں کے درمیان پہلے موجود تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سرتاج عزیز نے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیپال کی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بڑھوتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ حملہ کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے برادر نیپال کے عوام کیلئے امن و خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :