سرکاری وکیل تعینات نہ ہونے کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت21نومبر تک ملتوی کردی گئی

پیر 7 نومبر 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سرکاری وکیل تعینات نہ ہونے کے باعث بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت21نومبر تک ملتوی کر دی ۔ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول سکندر کو عدالت میں پیش کیا . گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکاری وکیل تعینات نہ ہونے کی وجہ سے 540کی درخواست پر بحث نہ ہو سکی٬ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی ۔ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے ٬کار سرکار میں مداخلت اور سٹرک بند کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :