ملزم چاہے جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون سے بچ نہیں سکتا ٬ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی

پیر 7 نومبر 2016 20:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ ملزم چاہئے جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں لیکن وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا عوام کی حفاظت اور انہیں تحفظ دینا پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اس کی وجہ انہیں بہتر ماحول کی فراہمی ہے کوتاہی کسی صورت نہیں کرئینگے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا اور کہتا ہوں کہ پولیس کی ڈیوٹی کو جبری سمجھ کر نہیں نیکی سمجھ کر کیا جائے ہماری نوکری اور ڈاکٹر کا پیشہ ایک جیسا ہے کام بھی کررہے ہیں اور نیکی بھی کمارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جتنی بھی کامیابیاں ملی ہیں سب عوام کے تعاون سے کے مرہون منت ہیں اس میں پولیس کا رول ہے میں موبائل نمبر سب کو دیتا ہوں عوام مجھے ڈائریکٹ فون کردتے ہیں میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں جب عوام میں اعتماد بڑھائیں گے تو وہ تعاون کریں گے۔