کوئٹہ میں تعلیم اورصحت کے اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیر 7 نومبر 2016 20:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئرعبد الواحد کاکڑنے کہاکہ تعلیم وصحت کے اداروں میں سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی موجودگی اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ کو 4سیکٹرزمیںتقسیم کیا گیا ہے اور ان سیکٹرز میں سیکورٹی انتظامات کوبہتر کر نے کیلئے انتظامیہ ٬پولیس ٬فرنٹیئرکور ٬صحت اور تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل 9ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئرعبد الواحد کاکڑکی زیر صدارت تعلیم اورصحت کے اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز ٬ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) ٬ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٬ایس پی سی ٹی ڈی ٬ایس پی سیکورٹی ٬اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر٬اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل وجنرل کے علاوہ ایف سی ٬بولان میڈیکل کالج٬سول ہسپتال٬بینظیرہسپتال کے نمائندوں کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹس ٬ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسکولز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ تعلیم وصحت کے اداروں میں سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی موجودگی اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ کو 4سیکٹرزمیںتقسیم کیا گیا ہے اور ان سیکٹرز میں سیکورٹی انتظامات کوبہتر کر نے کیلئے انتظامیہ ٬پولیس ٬فرنٹیئرکور ٬صحت اور تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل 9ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں سیکٹرز اورتھانوں کی سطح پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔

اور کسی قسم کی کمی بیشی کے حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے تین روز کے اندر رپورٹ مر تب کریگی تاکہ سیکورٹی انتظامات میں موجود نقائص کی نشاندہی اور اسے فوری طور پردور کیا جاسکے جبکہ سیکورٹی پر مامور سرکاری ونجی اہلکاروں کی ڈیوٹی کے اوقات کار کو بھی چیک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی چیکنگ مختلف اوقات میں کی جارہی ہے اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ اعلیٰ حکام کو سفارشات کے ساتھ ارسال کی جائے گی ۔اس موقع پر اجلاس کے شر کا نے اپنے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے مختلف تجاویز دیںاور سیکورٹی انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلًا بتایا۔

متعلقہ عنوان :