کل سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 19:59

کل سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء): ملک بھر میں آئندہ کل سے لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری پانی وبجلی کو لوڈ شیڈنگ میں مؤثر کمی کا ٹاسک سونپ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ کل ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ آدھی کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے تحت کل سے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم کر کے تین گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔