قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انکی ہوم گرائونڈ میں 5سال10ماہ بعدٹیسٹ سیریزکھیلے گی

پیر 7 نومبر 2016 20:16

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف انکی ہوم گرائونڈ میں 5سال10ماہ بعدٹیسٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) نیوزی لینڈمیںپاکستان اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5سال10ماہ بعدٹیسٹ سیریزکھیلی جائے گی۔دونوںٹیموںکے مابین آخری ٹیسٹ سیریزجنوری2011میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک12سیریزکھیلی گئیں جن میں سے 7 سیریزپاکستان نے جیتیں٬نیوزی لینڈنے ایک اور4ٹیسٹ سیریزڈراہوئیں۔

پہلی ٹیسٹ سیریز1964-65میں کھیلی گئی جو0-0سے ڈراہوئی۔دوسری ٹیسٹ سیریز1972-73میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔

(جاری ہے)

تیسری ٹیسٹ سیریز1978-79میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔چوتھی ٹیسٹ سیریز 1984-85میں کھیلی گئی جونیوزی لینڈ نی2-0سے جیتی۔پانچویں ٹیسٹ سیریز1988-89میں کھیلی گئی جو0-0سے ڈراہوئی۔چھٹی ٹیسٹ سیریز 1992-93میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔

ساتویں ٹیسٹ سیریز1993-94میں کھیلی گئی جوپاکستان نی2-1سے جیتی۔آٹھویں ٹیسٹ سیریز 1995-96میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔نویں ٹیسٹ سیریز2000-01میں کھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔دسویں ٹیسٹ سیریز 2003-04میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔گیارہویں ٹیسٹ سیریز2009-10میں کھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔بارہویں ٹیسٹ سیریز 2010-11 میں کھیلی گئی جو پاکستان نی1-0سے جیتی۔

متعلقہ عنوان :