سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی26ارب جاری کرنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ ظہیر بھٹہ

ملکی برآمدکنندگان کو سرمائے کی قلت کا خاتمہ ہوگا‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 7 نومبر 2016 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی کیلئے 26ارب روپے جاری کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ری فنڈ کی عدم ادائیگی کے باعث سرمائے کی قلت کی وجہ سے برآمد کنندگان پریشانی کا شکار تھے اور اسی بناء پر ملکی برآمدات مسلسل کمی کا شکار تھیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ٬محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سیلز ٹیکس ری فنڈز کے لیے 26ارب کے فنڈز کے اجراء سے صنعتکاروں و ملکی برآمدکنندگان کو سرمائے کی قلت کا خاتمہ ہوگااور وہ دلجمعی سے ملکی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا باعث بنیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے فنڈز کے اجراء اور اسٹیٹ بنک کو ہدایات کی بناء پر برآمد کنندگان کے اکائونٹس میں آن لائن ری فنڈنگ شروع کردی گئی ہے اور 4ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کیے جائیں گے جس سے برآمدکنندگان کی مالی مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور وہ دلجمعی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے خدمات سرانجام دینگے جس سے ملکی انڈسٹری بھی ترقی کرے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :