Live Updates

دھرنا سیاست مسترد ٬احتسا ب تحریک انصاف کا ہونا چا ہیے جسکی وجہ سے ملک میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی ‘ رانا مشہود احمد

سی پیک کا منصو بہ پاکستان کے عوا م کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گا ٬منصو بہ کی بدو لت ملک میں لا کھو ں افراد کو روزگار بھی ملے گا تعلیم کے بغیر ہم ترقی یا فتہ اقوا م کی صفو ں میں شامل نہیں ہو سکتے ٬صو بہ میں تعلیم کے شعبہ میں انقلا بی اقدا مات اٹھا رہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) صو بائی وزیرِ تعلیم پنجا ب رانا مشہو د احمد خا ں نے کہا ہے کہ دھرنوں اور لا ک ڈائو ن کی سیا ست کو پا کستان کی عوا م نے مستر د کر دیا ہے احتسا ب تحریک انصاف کا ہونا چا ہیے جسکی وجہ سے ملک میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی ٬ سی پیک کا منصو بہ پاکستان کے عوا م کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گا سی پیک منصو بہ کی بدو لت ملک میں لا کھو ں افراد کو روزگار بھی ملے گا٬ تعلیم کے بغیر ہم ترقی یا فتہ اقوا م کی صفو ں میں شامل نہیں ہو سکتے ٬ پنجا ب حکو مت صو بہ میں تعلیم کے شعبہ میں انقلا بی اقدا مات اٹھا رہی ہے اور ایجوکیشن کا بجٹ 312ارب روپے کر دیا گیا ہے جس میں ہر سا ل بتدریج اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔

انہو ں نے یہ با ت ڈی سی آفس خانیوال میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کہی جس میں ایم این اے محمد خا ن ڈا ہا ٬ ایم پی اے چو دھری فضل الرحمن ٬ ڈی سی او زید بن مقصود بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جا نب سے 2013تا 2016تک 16ہزار میگا وا ٹ کے بجلی کے منصو بہ جات لگائے گئے ہیں جو تا ریخ میں پہلے کبھی نہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیا تی منصو بہ جا ت کا رخ جنو بی پنجا ب کی طرف کر دیا گیا ہے ٬ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا خصو صی فو کس تعلیم ٬ صحت ٬ انفراسٹراکچر ٬ سیوریج اور صا ف پا نی کی فرا ہمی کے منصو بو ں پر ہے اور وہ بہت جلد ان ترقیا تی منصو بہ جا ت کا خو د معا ئنہ کریں گے اس موقع پر صو بائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ریکارڈ میر ٹ پر ملا زمتیں دی گئی ہیں حکو مت پنجا ب کے مثبت اقدا ما ت کی بدو لت سر کا ری سکولو ںمیں داخلہ طلبا ء و طا لبا ت کی تعداد جو کہ 2016میں 80لا کھ تھی اب بڑ ھ کر سوا کرو ڑ ہو چکی ہے جو عوا م کا حکو مت پنجا ب پر اعتما د کا منہ بولتا ثبو ت ہے صو بائی وزیرِ تعلیم نے ایک سوا ل کے جوا ب میں کہا کہ صو بہ میںسکو لو ں میں 36ہزارایڈیشنل کلاس رو مز 2سا ل کے دور ا ن تعمیر کئے جائیں گے جن پر اربو ں روپے لا گت آئے گی ٬ مسنگ فسیلیٹیز اور دیگر سہو لتو ں کی فرا ہمی اسکے علا وہ ہے ۔

صو با ئی وزیر نے میڈیا کی نشا ندہی پر ڈی سی او کو شہر میں سیور یج کے مسائل حل کر نے کی ہدا یت کی ٬ دریں اثنا ڈی سی او دفتر نے منعقدہ محکمہ تعلیم کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے صو بائی وزیر نے ہدایت کی کہ سکو لو ں کی سکیو رٹی کے ایس او پیز پر 100%عمل درآمد کروا یا جائے ٬ اجلا س میں ایم این اے محمد خان ڈا ہا ٬ ایم پی اے چو دھری فضل الرحمن ٬ ڈی سی او زید بن مقصود ٬ ای ڈی او تعلیم اعزاز احمد ٬ ڈی ایم او چو ھدری صہیب اقبا ل اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسرا ن نے شرکت کی رانا مشہو د احمد خا ں نے اجلا س میں ڈی سی او کو ہدا یت کی کہ سکو ل کونسلز کو از سر نو تشکیل دیا جائے اور ان سکو ل کو نسلز میں فعا ل لو گوں کو شامل کیا جائے انہو ں نے کہا کہ سکو لو ں میں منصوبہ جا ت کا افتتاح منتخب عوا می نمائندو ں سے کر ایا جائے ٬ میر ٹ پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا اراکینِ اسمبلی خود بھی سکو لوں کے معائنہ جات کریں تاکہ پتہ لگ سکے کہ عوا م کا پیسہ ان پر لگ رہا ہے یہ نہیں انہو ں نے کہا کہ سکو لو ں میں کمپیو ٹر لیب کی خر ابی اور سائنس لیب میں سامان کی کمی کے حوا لہ سے کوئی شکا یت ملی تو ذمہ داران کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات