Live Updates

وزیراعظم ٬انکے خاندان کا احتساب ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گا‘سید صمصام علی بخاری

(ن) لیگ کی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب کی گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ پانامہ چوروں کے احتساب کا وقت آن پہنچا٬ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ملکی معیشت کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اب بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیسے ملکی دولٹ لوٹی اور کیسے بیرون ملک منتقل کی اور کس طرح اسے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا٬ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ٬ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال ہے اور ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں جبکہ میڈیکل سٹوروں کی چاندی بنی ہوئی ہے اور غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ٬ دونمبر دوائیوں کی مارکیٹ میں بھرمار ہے جو مریضوں کی اموات کا باعث بن رہی ہیںجبکہ ڈرگ انسپکٹر اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں مصروف ہیں ٬ (ن) لیگ کی حکومت نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ٬ غریب انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ٬ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ٬ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس آنے سے (ن) لیگ کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں غائب ہو گئی ہیں اور وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہرناجائز حربہ استعمال کررہے ہیں٬ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرائم ریٹ میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ٬ لاہور ہی میں روزانہ کروڑوں کی چوریاں اور ڈاکے پڑ رہے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات