کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار٬ذکریا ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور حادثے کی وجہ قرار

پیر 7 نومبر 2016 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے٬رپورٹ میں ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے میاں محمد ارشد نے بتایا کہ کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزارت ریلوے کے حوالے کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کام کررہا تھا٬ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور الطاف حسین کی جانب سے سرخ بتی کونظر انداز کرنے پر حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ٬ ٹرین حادثے میں 20سے زائدافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے٬ریلوے پولیس پہلے ہی حادثے کا نامزد مقدمہ درج کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :