میو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی بر طرفی کے خلاف12ویں روز بھی احتجاج ‘ کل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نے کا اعلان کر دیا

پیر 7 نومبر 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) میو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی بر طرفی کے خلاف12ویں روز بھی احتجاج جبکہ کل (منگل ) پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مر یضوں پر تشدد ثابت ہونے کے جرم میں بر طرف ہونیوالے ڈاکٹرز کی بحالی کیلئے اور حکومتی فیصلے کے خلاف میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج 12ویں روز بھی جاری رہا میو ہسپتال کے ان ڈور آوٹ ڈور بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنارہا ہے جس کے باعث مریض سخت پریشان ہیں ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ آج (منگل ) سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو اختیارات دیئے تھے کہ وہ ہڑتالی ڈااکٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔