لاہور ہائی کورٹ نی12 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 7 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعد ضلعی عدلیہ کے 12 ججزکے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دو سیشن جج صاحبان٬ دو ایڈیشنل سیشن ججز اور آٹھ سول ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ تعیناتی کے منتظر سیشن جج مشتاق الٰہی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ جبکہ وہاں سے سیشن جج راجہ اخلاق حسین کو جج احتساب عدالت نمبرتین راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر کو چکوال سے فیروز والا اور ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی کو فیروز والا سے چکوال رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح سول جج جویریہ منیر کو لاہور سے حافظ آباد٬ حافظ محمد طفیل کو ڈیرہ غازی خان سے لاہور٬ شہباز حسن کو لاہور سے دیپالپور٬ محمد آصف کو لیاقت پور سے لاہور٬ حافظ محمد فاروق کو لاہور سے دیپالپور٬ مجتبیٰ الحسن کو گوجرانوالہ سے لاہور٬ عرفان محمود کو لیہ سے ڈیرہ غازی خان اور محمد امین کو خانپور سے تبدیل کر کے لیاقت پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :