حکمرانوں کے رنگ زرد پڑ گئے ٬الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے‘ سینیٹر سراج الحق
حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا‘ میڈیا سے گفتگو
پیر 7 نومبر 2016 19:54
(جاری ہے)
حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں اور کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف کہ ’’حساب سب کا ہو‘‘یہی عوام کا نعرہ ہے ۔حکمرانوں کے رنگ زرد پڑ گئے ہیں اور الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے۔سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر میکانزم بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم عدالت میں گئے ہیں۔آج کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہو چکا ہے اور ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں٬یہی وجہ ہے کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ادارے نے پانامہ پیپرز پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کے آٹھ ماہ ضائع کیے ہیں۔ایک طبقہ احتساب کے خلاف ہے اور احتساب کی کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے۔یہ طبقہ’’ احتساب سب کا ہو‘‘ اس آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق ڈی جی نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے تو نیب نے اس پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔نیب کاکام صرف کرپشن کے حوالے سے معلومات دینا نہیں بلکہ ایکشن لینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.