پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے کمانڈر سعودی رائل ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 7 نومبر 2016 19:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے کمانڈر سعودی رائل ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی(Maj Gen Mohammed Bin Saleh Al Otaibi)نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کمانڈر سعودی رائل ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلاف جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپئین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔کمانڈر سعودی رائل ایئر فورس نے خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ مصمم کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :