جی سی یومیں ’’ انٹر علاقائی روابط:جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

پیر 7 نومبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات اور چائنہ سٹڈیز سینٹر کے زیرِ اہتمام’’ انٹر علاقائی روابط:جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء‘‘ کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد٬چائنہ ٬روس٬جرمنی٬نیپال٬تاجکستان٬ازبکستان ٬برطانیہ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کی25سے زائد تعلیمی ماہرین اور سکالرز کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

9نومبر سے شروع ہونے والے کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشنز میںمعاشی راہداری ٬ جغرافیائی سیاست ٬معاشی اور سیاسی روابط٬توانائی ٬سیکورٹی اورسماجی وثقافتی روابط سمیت مختلف موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 72سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔