چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سرکاری دورے پر سنگاپور روانہ

سینئر ترین جج شاہد حمید ڈار ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

پیر 7 نومبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ پانچ روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور روانہ ہو گئے جہاں وہ سنگا پور نیشنل یونیورسٹی ایشیاء پیسیفک انورنمنٹل لاء سنٹرکی بیسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ فاضل چیف جسٹس تقریب سے ماحولیاتی تغیر اور اس سے درپیش چیلنجز کے حوالے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کل مورخہ08 نومبر بروز منگل صبح نو بجے عدالت عالیہ میں ہوگی جہاں مسٹر جسٹس محمد یاور علی فاضل جج سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار بارہ نومبر تک بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :