ایف آئی اے کی فیصل آباد کے علاقے بلال گنج مارکیٹ میں کارروائی ٬ْ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 19:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ایف آئی اے نے فیصل آباد کے علاقے بلال گنج مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم طفیل کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ ٬ چیک بکس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ساڑھے 8لاکھ روپے ٬ 400پائونڈ ز اور ایک ہزار سعودی ریا ل بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :