پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی

کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے ٬ْسینٹ میں قائد حزب اختلاف کا بیان

پیر 7 نومبر 2016 19:25

ْ اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہیے٬حکومت ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعتوں کاپاناما بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے٬ پاناما بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں٬ سپریم کورٹ اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔