کراچی٬ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارعلامہ مرزا یوسف حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

پیر 7 نومبر 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتارعلامہ مرزا یوسف حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔پیر کو پولیس نے ناظم آباد کے علاقے سے گرفتار شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم پر اشتعال انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ہے ۔پولیس کی جانب سے علامہ مرزا یوسف حسین کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی ۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل مذہبی عالم ہیں ۔ان پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف حسین کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :