انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ سیکریٹریٹ پر حملہ کیس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا

پیر 7 نومبر 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ سیکریٹریٹ پر حملہ کیس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سندھ سیکریٹریٹ پر حملہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں مقدمے میں گرفتار ملزمان کے وکلا کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئی ملزمان میں سعید عرف بھرم, ناصر عرف کھجی اور فہیم مرچی شامل ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی واضح رہے تمام ملزمان پر سندھ سیکریٹریٹ پر 1991 میں حملے اور فائرنگ کا الزام ہے جبکہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :