شرجیل انعام میمن کیخلاف نیب کی جانب سے انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت٬نیب نے جواب داخل کرادیا

پیر 7 نومبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کیخلاف نیب کی جانب سے انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں نیب کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا عدالت نے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی.ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں شرجیل انعام میمن کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن کیخلاف دو پٹیشن نمٹا چکے ہے ان کو عدالتی حکم کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا شرجیل انعام میمن کیخلاف کوئی اور کیس ہے تو نیب عدالت کو بتائے نیب کی جانب اے خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائیگا عدالت میں نیب کے پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں کرپشن پر ریفرنس دائر ہوچکا ہے شرجیل انعام میمن کے پاس وزارت کے دوران محکمہ جنگلات کا قلمدان بھی تھا جس میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہے اور انکوائری ابتدائی مراحل پر ہے اس حوالے سے عدالت میں بھی جواب جمع کرادیا گیا ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وکیل صفائی کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو دسمبر تک ملتوی کردی.۔

متعلقہ عنوان :