کراچی ٬علامہ احمد اقبال رضوی اور سید احمد عباس کی 10,10روپے کے عوض ضمانت منظور

پیر 7 نومبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی ٬ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی اور سید احمد عباس کی 10,10روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس نے سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ملزمان سید علامہ احمد اقبال رضوی اور سید احمد عباس کو مقامی عدالت میں پیش کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور نقص امن کے باعث بنے ۔مقدمہ میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے لہذا دونوں افراد کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس استدعا مستر د کرتے ہوئے سید علامہ احمد اقبال رضوی اور سید احمد عباس کی 10,10روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :