جعلی نوٹوں کی روک تھام ٬ سٹیٹ بینک کا مشین سے تصدیق شدہ نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پیر 7 نومبر 2016 19:06

جعلی نوٹوں کی روک تھام ٬ سٹیٹ بینک کا مشین سے تصدیق شدہ نوٹ جاری کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)جعلی اور خراب نوٹوں کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یکم جنوری سے صرف مشین سے تصدیق شدہ نوٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٬تفصیلات کے مطابق ا سٹیٹ بینک ے تمام بینکوں کو نوٹوں کی تصدیق کی مشینیں نصب کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام بینکوں کی بڑی برانچوں میں یہ مشینیں نصب کی جا چکی ہیں ٬ اور اب جنوری 2017 سے 500 اور اس سے بڑی مالیت کے بینک نوٹوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوجائے گا ٬ اور بینک کے کیش کائونٹر اور اے ٹی ایم سے صرف تصدیق شدہ نوٹ ہی ملیں گے ٬ جبکہ 2018 سے تمام چھوٹے نوٹوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوٹوں کا معیار مزید بہتر بنانے کے لئے 2017 میں تمام بڑے نوٹوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔