دیہی علاقوں میں عوام کو صحت تعلیم اور رسل و مسائل کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ٬سردار محمد مسعود خان

ہر حلقے کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی سکیمیں اور مسائل حکومت تک پہنچائیں ٬صدر آزاد کشمیرکی ہورنہ میرہ میں وفد سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں عوام کو صحت تعلیم اور رسل و مسائل کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ہر حلقے کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی سکیمیں اور مسائل حکومت تک پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ہورنہ میرہ کے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ صدر آزاد کشمیر کودورہ ہورنہ میرہ کی دعوت دی ۔ جہاں عوام علاقہ ان کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے ۔ صدر سردار مسعود خان نے ہورنہ میرہ کے عوام کی جانب سے استقبالیہ پروگرام میںشرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 نومبر کو اس مجوزہ بپروگرام میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں سردار جاوید صادق سردار سجاد خان ٬ سردار جاوید منور ایڈووکیٹ ٬ سردار عبدالرزاق ٬ سردار طاہر ندیم ٬ سردار ارشاد خان سابق ایڈمنسٹریٹر ٬ سردار شہاب خان سردار اجمل رانٹوی ٬ سردار فاضل خان ٬ سردار شبیر خان اور سردار طاہر ایوب ایڈووکیٹ شامل تھے ۔

وفد نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مرکز صحت ہورنہ میرہ میں عرصہ دراز سے ڈاکٹر کی غیر موجودگی کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسلئے بی ایچ یو ہورنہ میرہ میں فوری طور پر ڈاکٹر کی مستقل تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ یونین کونسل بہت بڑی ہے اسلئے چفڑا بن میں ڈسپنسری قائم کی جائے ۔ گرلز انٹر کالج ہورنہ میرہ میں تدریسی عملے کی کمی ہے جس پورا کیا جائے اور وہاں سائنس کاسز کا اجرا کیا جائے ۔

مجاہد گلہ تا ہورنہ میرہ روڑ کی حالت بہت خراب ہے ۔ رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کی ہدایت جاری کی جائیں ۔ بوائر ہائی سکول ہورنہ میرہ کو کالج کا درجہ دیا جائے ۔صدر آزاد کشمیر نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا ارو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :