سی ڈی اے ملازمین کے تحفظات فوری طور پر ختم کئے جائیں ٬چوہدری محمد یٰسین

ملک ارشد اور ملک علی اختر کی ساتھیوں سمیت امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شمولیت /سٹی سیوریج انکوائری کی تقریب میں مزدور رہنمائوں کا تقریب سے خطاب

پیر 7 نومبر 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) جی الیون سٹی سیوریج ٬انوائرمنٹ ٬روڈ انکوائری سٹاف کی جانب سے سی ڈی اے مزدور یونین کے سابق سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی مشتا ق احمد شاہد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ٬تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سپروائزر ملک ارشد محمود ٬ملک علی اختر ٬ملک رزاق ٬ملک اللہ بخش ٬ملک شمریز ٬محمدعمران خان زمری ٬ملک چن شہزاد اور انکے دیگر سینکڑوں ساتھیوں نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا ٬تقریب سے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ٬چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ٬حاجی مشتاق احمد شاہد ٬عزت خان ٬ملک ارشد و دیگر مقررین نے خطاب کیا ٬چوہدری محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے دوستوںکا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مزدور یونین انکا گھر ہے اور اس گھر میں محنت کشوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا ٬چوہدری محمد یسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے جمہوریت کے فروغ کی خاطر نہ صرف بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی روح کے مطابق قبول کیا بلکہ ہمیشہ عوام کے منتخب نمائندوں کو خوش آمد ید بھی کہا لیکن بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ تمام تر سیاسی ٬اخلاقی و قانونی جدوجہد کرنے کے باوجود آج تک سی ڈی اے محنت کشوں کے تحفظات جو ں کے توں موجود ہیں ہمارا موجودہ سیاسی حکومت ٬عوامی نمائندوں اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر سی ڈی اے ملازمین میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جائے مزدور یونین مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کے سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی اور ہم پہلے ہی عدالتوں میں اپنے حقوق اورادارے کے بقاء کی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے اسکی غیر فطری تقسیم کی وجہ سے نہ صرف سی ڈی اے ملازمین بلکہ عوام میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں اور آج سی ڈی اے کی یہ حالت ہے کہ سی ڈی اے ملازمین اور اسلام آباد کی عوام کے جائز کام بھی نہیں ہو پا رہے فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملازمین اور ادارہ مشکلات کا شکار ہے ٬ہم نے نو سال تک مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کی لیکن آج ہمارے مزدوروں کو ملنے والی مراعات کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں سی ڈی اے مزدور یونین جو بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہے وہ کسی صورت بھی سی ڈی اے کے ادارے اور ملازمین کو نہ تقسیم ہونے دے گی اور نہ غیر قانونی طور پر ادارے کے اثاثوں کو منتقل کرنے کی اجازت دے سکتی ہے ہم بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ بھی ہماری طرح عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں لیکن کسی طور بھی اپنے ملازمین کی حق تلفی قبول نہیں حالات اگر جوں کے توں رہے تو بہت جلد مزدور یونین اپنا جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان اپنے محنت کشوں کی مشاورت سے کرے گی اور اپنے حقوق کی بقاء اور ادارے کی غیر فطری تقسیم کے خلاف کسی بھی آخری حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :