کراچی٬ ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی کی سربراہی میں ضلع وسطیٰ میں بڑ ے پیما نے پر تجاوزا ت کا خا تمہ

پیر 7 نومبر 2016 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)ضلع وسطیٰ میں ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی کی سر بر اہی میں انسدا د تجا وزات مہم نے عر صہ دراز سے علا قے میں قا ئم پتھا رو ں ٬ٹھیلو ں اور دیگر تجازا ت کا مستقل بنیا دو ں پر خا تمہ کر کے ٹریفک کی روا نی کو معمو ل کے مطابق بنا یا گیا ۔

(جاری ہے)

علا قے کی عوام نے تجا وزا ت کے خا تمے پر ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گلبر گ شیخ محمد رفیق سے اظہا ر تشکر کر تے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ تجا وزا ت کا خا تمہ مستقل بنیا دو ں پر رہے گا اور آئندہ کسی بھی قسم کی تجا وزا ت قا ئم نہیں کر نے دی جا ئے گی ۔

علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی کا اعا دہ کیا کہ آئندہ بھی ضلع وسطیٰ میں تجا وزا ت قا ئم نہیں کر نے دی جا ئیں گی اور تجا وزات قا ئم کر نے وا لو ں کے خلا ف سخت قا نو نی کاروائی کی جا ئے گی ۔