ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت برتنے پرکانسٹیبل سمیت3 ٹریفک وارڈنز نوکری سے برطرف

ڈیوٹی سے غیر حاضری اورمحکمانہ فرائض میں غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی‘ سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ

پیر 7 نومبر 2016 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے٬فرائض میںغفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کانسٹیبل نوید1544/HC سمیت3 ٹریفک وارڈنزریاست 2420اورشہباز2862/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت٬ لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ٬لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ کانسٹیبل نویدٹریفک وارڈنزریاست اور شہباز غفلت لاپرواہی کرتے ہوئے محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیںدفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم تینوں ٹریفک اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :