ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کردی

پیر 7 نومبر 2016 19:02

ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کردی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

شہری اظہر کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ تاہم فاضل عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ محض الزامات پر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔ کیونکہ عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے ۔