لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور ماں میں ہاتھا پائی

پیر 7 نومبر 2016 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور ماں میں ہاتھا پائیہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکی بیٹی نے پسند سے شادی نہیں کی بلکہ اسے اغواکیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے دوران ماں اور بیٹی کا آمنا سامنا ہو گیا اور خاتون نے بیٹی کو ساتھ لیجانے کیلئے اسرار کیا جس پر دونوں میں ہاتھا پائی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون نے بیٹی کو گھسیٹتے ہوئے احاطہ عدالت سے باہر لیجانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے بھی مزاحمت کی اور اپنے خاوند کے ساتھ جانے پر اسرار کیا ۔ لڑکی نے عدالت میں بھی بیان دیا ہے کہ اسے اغواء نہیں کیا گیا بلکہ اس نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کی ہے اور اپنے شوہر کیسا تھ ہی رہنا چاہتی ہے تاہم اس بیان پر خاتون نے کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی بیٹی پر دھاوا بول دیا اور اس پر تشدد کیا ۔ دونوں ماں بیٹی کئی منٹ تک ہاتھا پائی کرتی رہی جس کے بعد خواتین نے بیچ بچا ئوکرا دیا اور لڑکی اپنے شوہر کیساتھ چلی گئی ۔