محکمہ انسدادہشت گردی کی ڈی آئی خان میں کارروائی٬ پہاڑ پور سے ٹارگٹ کلر گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)محکمہ انسدادہشت گردی نے ڈی آئی خان میں کاروئی کرکے پہاڑ پور سے ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا ٬ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوامحکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اکرام اللہ نامی ٹارگٹ کلر پولیس کو ٹارگٹ کلنگ واقعہ میں مطلوب تھا جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستو ل برآمد ہوا ہے۔ زیر حراست ملزم کو مزید تفتیش کییلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔