فاٹا میں ترقیاتی اور بحالی پر کام جاری ہے٬اقبال ظفرجھگڑا

ْ فاٹا میں سیاسی اصلاحات کیساتھ ساتھ قانونی اصلاحات پر بھی کام ہو رہاہے٬گورنرخیبرپختونخوا

پیر 7 نومبر 2016 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) گورنر خیبرپختوا اقبال ظفرجھگڑا کا نے کہا ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی اور بحالی پر کام جاری ہے۔ تباہ شدہ مکانات کی تعمیر حکومت کی ذمہ داری ہے٬٬ متاثرین کی اپنے علاقوں کو سو فیصد واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی۔گورنرخیبرپختونخوا نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ انہوں نے دو کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے پاور اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

س موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ کرم ایجنسی میں اس سال ایک ارب انسٹھ کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونگے۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔ ایجنسی اورتحصیل اسپتالوں میں شمسی بجلی کے لیے سولہ کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیالیس جزوی طورپر تباہ حال اسکولوں کے لیے دس کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد متاثرین کی واپسی پہلی انکی اولین ترجیح رہی ہے گورنر نے کہا کہ متاثرین کی سو فیصدواپسی یقینی بنائیں گے۔ گورنر نے ٹی ڈی پیز میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے دورے کے موقع پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے پاراچنار میں قبائلی جرگے سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فاٹا میں سیاسی اصلاحات کے ساتھ ساتھ قانونی اصلاحات پر بھی کام ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ڈھائی ہزار سے زائد تباہ شدہ مکانات کی تعمیرحکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :