افغان خاتون شربت گلہ ڈی پورٹ معاملہ٬افغان وفدکی محکمہ داخلہ حکام سے ملاقات

طورخم بارڈر سے اپنی گاڑی میں شربت گلہ کو افغانستان لے جایا جائیگا ٬افغان وفد کامطالبہ

پیر 7 نومبر 2016 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) افغان خاتون شربت گلہ ڈی پورٹ معاملہ ٬تین رکنی افغان وفد نے خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی ۔اپنی نیلی آنکھوں سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر افغان خاتون شربت گلہ ڈی پورٹ معاملے پر 3 رکنی افغان وفد نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔

افغان وفد نے پاکستانی حکام سے شربت گلہ ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ شربت گلہ کوڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ افغان وفد کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر سے اپنی گاڑی میں شربت گلہ کو افغانستان لے جایا جائے گا ٬خصوصی عدالت کی جانب سے شربت گلہ کو پندرہ دن کی قید٬ ملکی بدری اور ایک لاکھ دس ہزار روپے کی سزا سنائی گئی ہے۔ شربت گلہ اسوقت اپنی سز کاٹ رہی ہے تاہم ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پندرہ یوم کی سزا پوری ہونے پرشربت گلہ کو عدالتی حکم کے مطابق ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :