پہلے لانگ بیچ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے پہلے روز مختلف ایج گروپس میں دلچسپ مقابلے

پیر 7 نومبر 2016 18:50

پہلے لانگ بیچ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے پہلے ..
لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پہلے لانگ بیچ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے پہلے روز مختلف ایج گروپس میں دلچسپ ٹینس کے مقابلے ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لانگ بیچ ٹینس سنٹر کے سی ای او نعیم صدیقی سڈ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک٬ محمد صدیق٬ فہیم صدیقی٬منصور وڑائچ٬ سہیل رضا٬ چیف ریفری شہزاد علوی ٬ ٹینس کے کئی سینئر کھلاڑی اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

نعیم صدیقی سڈ کا کہنا تھا کہ خوشی کہ ٹینس کا کھیل پاکستان میں پروان چڑھ رہا ہے۔ مستقبل میں بھی یہاں ٹینس کے ایونٹ کو سپانسر کریں گے۔ پہلے روز 35 پلس کے پری کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے اور کچھ کھلاڑیوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد اور کچھ نے واک اوور کی بدولت کوارٹرفائنلز میں کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں حسن سید نے ہمایوں جاوید کو 6-3, 3-6, 6-0 سے ٬ طلحہ وحید کو محمد وحیدکے خلاف واک اوور ملا جبکہ فیاض خان کو محبوب وحید کے خلاف واک اوور ملا۔

سید حادی حسین رضوی نے عمران اصغر کو 6-1, 6-3 سے شکست دی۔ شہریار سلامت کو مراد احمد کے خلاف واک اوور ملا۔ اسی ایج گروپ میں اشعر علی خان نے خالد سلیم کو 6-4, 6-4 سے ہرایا جبکہ شہراد خان نے یاور علی کو 6-2, 6-2 سے شکست دی۔محمد عارف کو حسن ناصر کے خلاف واک اوور ملا۔ 45 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز نے عرفان اللہ خان کو 6-4, 6-3 سے ہرایا۔تنویر ہرل نے فرقان خان کو 6-2, 7-5 سے ہرایا۔ 60 پلس ایج گروپ میں مبین ملک کو رائے زاہد کے خلاف واک اوور ملا جبکہ اسد نیاز نے منصور حبیب وڑائچ کو 6-1, 6-2 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :