وزیرِ اعظم نواز شریف اگلے پانچ سال بھی حکومت کرینگے٬سینیٹر نہال ہاشمی

پیر 7 نومبر 2016 18:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت وزیرِ اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام وکلا ء اور سول سوسائٹی کی جدو جہد کا نتیجہ ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کسی سے خوف زدہ نہیں ہے ہم ڈرنے او ردبنے والے نہیں ہیں بلکہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں عوام کی نمائندہ حکومت پانچ سال کی مدت پورے کریگی مسلم لیگ (ن )حیدرآباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف اگلے پانچ سال بھی حکومت کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ کے (ن) کے قائد نواز شریف اور کارکنان جیلیں کاٹ رہے تھے تو ہمارے سیاسی مخالفین آمرانہ ریفرنڈم میں شریک تھے اور وہ جمہوریت دشمن مشرف کو سپورٹ کر رہے تھے ہم نے مشرف کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان معاشی طور پراور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بہت بہتر ہے دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے ترقی کی ہے 2018میں لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا اور نواز شریف بجلی مزید سستی کرینگے سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں کہ ترقی کا سفر جاری رہا تو 2018میں انکی سیاست کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور عوام نے دیکھا کہ انکی سیاست دفن ہوچکی ہے 2013میں جب نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا لوڈ شیڈنگ معیشت کی تباہ کن حالت اور دہشت گردی جیسے مسائل ورثے میں ملے ان مسائل پر وزیرِ اعظم نے شبانہ روز جدو جہد کرتے ہوئے قابو پالیاملک ترقی کر رہا ہے سڑکو ں کا جال بچھ رہا ہے میٹرو بس اورنج ٹرین کا ملک بھر میں روٹ قائم کیے جارہے ہیں سی پیک منصوبہ پر عمل دارآمد سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں ملک کے تمام ضلعوں میں عوام کی سہولیت کے لئے پاسپورٹ آفس قائم کیے جارہے ہیں نواز شریف پاکستانی قوم سے محبت کرتے ہیں کیونکہ عوام نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :