سیزن کنولا پولو کپ (کل) شروع ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 18:46

سیزن کنولا پولو کپ (کل) شروع ہوگا
لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزن کنولا پولو کپ 2016ء کل بروز منگل سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال پولو سیزن کے شروع میں ہی انتہائی بہترین کوالٹی کی پولو دیکھنے کو ملی۔

جیسے جیسے سیزن آگے بڑھے گا لوگوں کو بہترین پولو کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پول اے میں لرننگ الائنس٬ سفائر٬ پیبل بریکرز٬بلیوسٹار اور ریجاس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں باڑیز٬ گارڈ گروپ/اوے ہوئے٬ شیر وڈ٬دائود سپننگ اور ڈسکون کنسٹرکشن شامل ہیں۔آج 8 نومبر منگل کو پول اے میں پہلا میچ لرننگ الائنس اور سفائر کی ٹیموں کے درمیان ڈیڑھ بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

دوپہر اڑھائی بجے پیبل بریکرز٬ بلیو سٹار اور ریجاس کی ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ بروز بدھ پول بی میں باڑیز کا میچ گارڈ گروپ /اوے ہوئے سے دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا جبکہ دوپہر 2.30 پر شیر وڈ٬ دائود سپننگ اور ڈسکون کنسٹرکشن کی ٹیمیں آپس میں نبرد آزما ہوں گی۔ جمعرات کو ڈیڑھ بجے پول اے کی ہارنے والی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گے جبکہ 3.00 بجے جیتنے والی ٹیمیں فائنل کیلئے نبرد آزما ہوں گی۔جمعہ کو پول بی میں ہارنے اور جیتنے والی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔ اتوار کو سب سڈری اور مین فائنل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :